لبنانی وزیراعظم نے کہا ہےکہ حزب اللہ صیہونی حکومت کامقابلہ کرنے اوراپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے ہرطرح کا ہتھیار حاصل کرنے کا حق رکھتی ہے ۔ سعد حریری نے کہاکہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے حزب اللہ کے ساتھ کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کی جانب سے اسکڈ میزائل فراہم کرنے کےالزام کےبارےمیں ان کے بیان سے امریکہ ناراض ہوگيا ہے لیکن ان کے لئے سب سے اہم لبنان کے مفادات ہیں۔ یادرہے لبنانی وزیراعظم سعد حریری نےحزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کرنے کے امریکی الزام کو عراق پرعام تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے کےالزام کی طرح قراردیاتھاجن کےسہارے امریکہ نے عراق پرحملہ کرکے قبصہ کیا ہے ۔
.............
/152